کیچ: لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، سی پیک روڈ بلاک

141

پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص کے لواحقین نے ایک بار پھر سی پیک روڈ پر دھرنا دے دیا۔

تحصیل ہوشاپ کے رہائشیوں نے ایم-8 روڑ کو بلاک کرکے دھرنا دی ہوئی ہے، انکا کہنا ہے کہ چند مہینے قبل امام ولد صوالی کو گرفتاری بعد لاپتہ کیا گیا تھا جنکی ابھی تک لواحقین کو خبر نہیں دی گئی ہے، اسی بناء پر انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ حکام بالا امام صوالی کی بازیابی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر کیچ تا کوئٹہ شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی۔

دوسری جانب شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ چکی ہے۔