کیچ: ضعیف العمر شخص حراست بعد لاپتہ

298

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت چچا شکاری عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے کا کہنا ہے تمپ کے پہاڑی علاقے جمیگ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران بلوچستان بھر سے پچیس جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔