کیچ: دو نوجوان جبری لاپتہ ، ایک بازیاب

179

بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد جبری لاپتہ جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق تحصیل زامران کے علاقے نوانو کے رہائشی شہزاد عبید اور داؤد عبدالوھاب گزشتہ روز صبح کے وقت قریبی باغات کو پانی دینے گئے تھے جو لاپتہ ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اہلکاروں نے گرفتار کیا ہوگا، اس بناء پر انہوں نے اعلیٰ حکام سے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا 18 اپریل 2024 کو جوسک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نواز ولد سرور گذشتہ شب بازیاب ہوگئے۔

اہل خانہ نے نواز کے باحفاظت بازیابی کی تصدیق کی ہے۔