کیچ اور گوادر سے دو افراد جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ

183

بلوچستان ضلع کیچ اور گوادر سے مزید دو افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ھاتر ولد نوکاپ اور نیاز ولد عبدل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے میں سے ھاتر کو پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے حراست میں لیا جبکہ نیاز کو ساحلی شہر گوادر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوشاپ میں پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ھاتر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

اسی طرح گوادر سربندن میں پاکستانی فورسز نے نیاز کو گھر سے اغواء کرکے جبری لاپتہ کردیا ہے۔