کولواہ: پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح حملہ

258

کولواہ میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو مسلح افراد نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں کڈ ءِ ہوٹل، شورُک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مسلح افراد نے کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔