کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

310

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بناکر تین دشمن اہلکار ہلاک کیئے گئے۔

ترجمان نے کہاکہ کولواہ کے علاقے کڈ ءِ ہوٹل میں شورُک کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر بی ایل اے کےسرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پوسٹ کی حفاظتی چوکی راکٹ لگنے سے تباہ ہوگئی اور اس میں موجود تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔