کولواہ اور سبی میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

230

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کولواہ اور سبی میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ گذشتہ شب کولواہ کے علاقے رودکان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ کے اندر ایک گاڑی کے پاس جمع تھے، سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح سبی کے علاقے کرمووڈھ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید کہاکہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے کرمووڈھ ہی کے علاقے میں پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس میں دشمن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔