کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

552
فائل فوٹو

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پاکستان فوج کے چوکی پر ہونے والے بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس جائے وقو پر پہنچ گئی مزید تحقیقات شروع کردی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل کوئٹہ میں فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔