کوئٹہ: بجلی کی عدم فراہمی و لوڈشیڈنگ سے تنگ زمینداروں کا صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا

137

بجلی کی عدم فراہمی اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے تیار فصل تباہ ہورہی ہیں تاہم انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے- مظاہرین

بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی اور ان علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گذشتہ روز کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی اور صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جو گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے-

گذشتہ روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کا شکوہ ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے کوئی صوبائی نمائندہ ان سے ملنے نہیں آیا اور نا انکی شکایت سنی گئی ہے-

احتجاجی دھرنے کی قیادت چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبدالرحمن بازئی کررہے ہیں، احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کسان بڑی تعداد میں شریک ہیں جہاں گرمی سے بچنے کے لیے پنڈال لگایا گیا ہے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کوشدیدنقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے یا بجلی کے بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔