ڈی جی خان: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

324

ڈیرہ غازی خان سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت برکت بلوچ ولد احمد علی سکنہ پورٹ منرو تھراتانی تل اور حفیظ ولد محمد علی سکنہ پورٹ منرو تھراتانی تل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ روز سات مئی کو پاکستانی فوج نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک چوک سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے مذکورہ افراد لاپتہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ہیں جبکہ دونوں رشتے میں چچازاد بھائی ہیں۔

خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے برکت کو اس سے قبل بھی تین سال قبل لاہور سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ جو ایک ہفتے تک جبری گمشدگی کے شکار رہنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے جبکہ اب ایک بار پھر جبری گمشدگی کے شکار بنے ہیں۔