ڈیرہ مراد جمالی: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

221

ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اختر ولد خیر محمد اور یار محمد ولد جلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو کل شام کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج دی بلوچستان پوسٹ کو چھ جبری گمشدگی کے واقعات کے اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس سے قبل چار افراد ساحلی شہر گوادر سے جبری لاپتہ کیئے گئے۔