ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد جبری لاپتہ

239

پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دؤران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں-

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں دوست علی ولد دوستین بگٹی، بالاچ ولد شاھ مور بگٹی، دلشاد ولد عابد حسین، یاسین ولد غلام مصطفیٰ بگٹی، صالح ولد ہزار خان بگٹی، یوسف ولد ظہور اور پوپل ولد لال بخش بگٹی کی شناخت ہوگئی ہے-

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دؤران گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا-

فورسز کے ہاتھوں متعدد دیگر افراد بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے-