ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ

256

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جن کی شناخت رحیمو بگٹی اور ان کے بیٹے امیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشیدگیوں کے واقعات روزانہ رپورٹ ہوئے ہیں دوسری جانب جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا طویل احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5433 ویں روز سے جاری ہے ۔