ڈیرہ بگٹی: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قریبی ساتھی فائرنگ سے ہلاک

619

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پیش آیا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رکھیا بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے قریبی ساتھی کے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر سماجی حلقوں میں اس طرح کے الزام لگتے آرہے ہیں کہ انہوں نے ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں پرائیویٹ ملیشیا تشکیل دی ہوئی ہے۔ جو لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کے علاقے دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

تاہم وزیر اعلیٰ کے قریبی ساتھی کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔