ڈیرہ بگٹی اور کیچ سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں 8 افراد لاپتہ

147

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے دشت اور ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے گھر تلاشی کے بعد آٹھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

دشت سے لاپتہ کئے گئے افراد میں نعمت ولد داد محمد امیر ولد نصیر احمد، امان ولد علی، مجید، ندیم ولد عبداللہ اور محسن ولد عبید شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے مختلف میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

آپریشن کے زد میں آنے والے علاقوں میں جام محمد بازار، ملائی نگور، زرین بُگ، شولیگ، اور فرنٹ بازار سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ رات پاکستانی فوج نے سوئی کے علاقے دیناری کالونی میں چھاپہ مارکر تیرہ سالہ ستار ولد علی محمد بگٹی ، اعجاز ولد سائیں بخش بگٹی اور احسان ولد شیراز جھکرانی کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔