ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق کے حوالے سے کانفرس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئیں

871

انسانی حقوق کی علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ناروے میں انسانی حقوق کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئیں۔

اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں انسانی حقوق اور ایکٹوازم کے شہر اوسلو، ناروے پہنچ گئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک پہنچا ہوں جو اپنی دیرینہ جمہوری روایات اور امن کے نوبل انعام کے لیے مشہور ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے مزید لکھا کہ میں 44 ممالک سے حقوق کے کارکنوں کو اکٹھا کرنے والی ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کے لیے چند دنوں کے لیے یہاں آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے بات کروں گی۔