چاغی: فورسز زیادتیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

175

چاغی کے عوام نے پاکستانی فورسز کے خلاف احتجاجاً نوکنڈی باب عمر کے پاس روڈ مکمل طور پر بند کر دیا۔

مظاہرین کے مطابق گذشتہ روز دو مقامی افراد کی گاڑیوں کے انجن میں پاکستانی فورسز نے ریت ڈال کر انہیں ننگے پاؤں گرم ریت پر کھڑا کر دیا جس کے باعث دونوں کے پاؤں بری طرح جھلس گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں ڈرائیوروں کی گاڑیوں کے انجن ناکارہ کردیئے گئے ہیں بلکہ ڈرائیوروں سے پانی کی بوتلیں بھی چھینی گئی جس کے بعد ڈرائیور پیاس سے جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز کی کی ان حرکات کا نوٹس لیں جبکہ دالبندین میں آج 5 بجے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ سال دوہزار بائیس کو اپریل کے مہینے میں پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے ویران سرحدی علاقےمیں دو سو کےقریب گاڑیوں کے ریڈیٹرز میں ریت ڈال کر بیٹریز اتار دیئے اور ڈرائیوروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا جبکہ اس وقت پیاس کی وجہ ڈرائیوروں کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔