چار سال کے دوران سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے 62 افراد مارے گئے

272

سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، 4 سال کے دوران 8 حملوں میں 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2020 تا 2024 کہ دوران غیر ملکیوں پر 8 حملے ہوئے، حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے، سندھ میں 4 حملے اور خیبر پختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔

خیال رہے کہ سی پی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مجید برگیڈ قبول کرچکی ہے۔

جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے برعکس ہلاکتوں و حملوں کی تعداد زیادہ ہے۔