پنجگور: لاپتہ شخص کی لاش برآمد

562

پنجگور سے لاپتہ شخص کی نعش واشک پلنتاک سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت ارسلان ولد اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش یونین کونسل پلنتاک سےملی ہے۔

یاد رہے ارسلان ولد اسلام منگل کے روز پنجگور وشبود سے اٹھائے گئے تھے، وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچنگ کرتے تھے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔