پشین: مسلح حملے میں لیویز اہلکار ہلاک

177

پشین میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے بوستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو زخمی کردیا۔ جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نشانہ بننے والے اہلکار کی شناخت محمد حنیف بازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز اور پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔