پشاور: مسلح جھڑپ میں کیپٹن سمیت دو اہلکار ہلاک

215

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں پاکستان آرمی کی کیپٹن سمیت دو اہلکار ہوگئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ نے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ پانچ افراد بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللّہ کا تعلق کرک سے ہے۔