بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے آج سے بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کی ہے۔
ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کئی کئی گھنٹے چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے۔
ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ہے کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے بجائے جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں.
ٹرانسپورٹروں کے مطابق ہر چیک پوسٹ پر گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے جس سے مسافر پریشان ہوتے ہیں، ساتھ میں فروٹ اور سبزیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔
ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر روکنے کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہوتا ہے . ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے۔