واشک: نوجوان نے خودکشی کرلی

397

بلوچستان میں ایک اور نوجوان نے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے واشک کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حاکم ولد محمد ظریف نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔