نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

408

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز نوشکی کے علاقے زرین نگل کے مقام پر قائم فورسز کے چیک پر حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ مہینے نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران سرمچاروں نے 9 نو افراد کو شناخت کے بعد ہلاک کردیا بعدازاں مذکورہ افراد کی شناخت پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے طور پر ہوئی۔

تاہم عینی شاہدین کے مطابق بسوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دیگر چھ افراد کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا جبکہ اس دوران سرمچاروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے سمیت پاکستان فوج کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔