نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ راکٹوں سے حملہ

331

نوشکی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر متعدد راکٹ کے گولے ڈاغے اور مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گذشتہ رات پاچنان کے علاقے میں قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پوسٹ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

نوشکی میں بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔