نوشکی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف شاعر کا نوجوان بھائی قتل

529

نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے براہوئی زبان کے معروف شاعر کے بھائی کو قتل کردیا۔ مقتول کو اس سے قبل پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

نوشکی شہر کے قریب کلی شریف خان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے طالب علم بالاچ ولد نذیر احمد بادینی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کالی شیشوں والی ایک سفید رنگ کی کار میں سوار تھے جنہوں نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول براہوئی زبان کے معروف شاعر ابصار بلوچ کے بھائی تھے جبکہ مقتول کو اس سے قبل گذشتہ سال 8 دسمبر کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا تھا جو بعدازاں رہا ہوگئے تھے۔