بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ نوشکی پاچنان کے مقام پر قائم قابض فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔