نوشکی میں فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

267

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل تین بجے نوشکی کے علاقے زرین جنگل میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گرنیڈ لانچر کے گولے چوکی کے اندر گرے جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔