نوشکی میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

637

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں، آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح سے پہاڑی سلسلوں کی جانب گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے دو روز قبل بھی نوشکی میں پاکستان فوج کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ فورسز نے شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کی تھی۔