نوشکی سے نوجوان کی لاش برآمد

357

نوشکی سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کلی شریف خان کے رہائشی پچیس سالہ محمد فہیم ولد کمال خان جو گزشتہ روز پکنک منانے کے لیے گھر سے نکلیں تھے آج ڈاک ہزار جفت کے مقام پر اسکی نعش ملی جسے گولی مار کرقتل کردیا گیا ہے-

نعش کو ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی جسے بعد میں ورثا کے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ واقعہ کے حوالے مزید تحقیقات کررہے ہیں-