نوشکی: دو افراد جبری لاپتہ

265
نور احمد سمالانی، صاحب خان سمالانی

پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے نوشکی سے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے ریکو سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں 9 مئی کو مرکزی شاہراہ سے اس وقت جبری لاپتہ کیا جب وہ نوشکی شہر جارہے تھے۔

جبری طور لاپتہ افراد کی شناخت نور احمد ولد سید خان سمالانی اور صاحب خان ولد جلال خان سمالانی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

مذکورہ افراد گلہ بانی و کاشتکاری کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

خیال رہے گذشتہ شب تربت سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جس کیخلاف لواحقین و علاقہ مکینوں نے ڈی سی آفس کے سانے احتجاجی دھرنا دیکر اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

ہفتے کی شام ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ یار محمد ولد جلال کی لاش آج چھتر کے علاقے سے ملی تھی۔