نصیر آباد: پولیس کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش

125

نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا تاہم وہ پھٹ نہیں سکا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد پولیس ٹیم پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو پولیس اہلکاروں کے قریب جاگری تاہم پھٹ ناسکا-

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے-

نصیر آباد پولیس انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ نصیر آباد پولیس اہلکار تھیں تاہم اس حملے میں پولیس ٹیم محفوظ رہی اور حملہ آوروں کی تلاشی کے لئے علاقے میں ناکا بندی کردی گئی ہے-