نصیر آباد: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، تین زخمی

163

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود پیش آیا، جہاں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ کی وجہ عمرانی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی کو قرار دیا۔