نصیر آباد: بی اے پی کے صدر خالد مگسی پر مسلح حملہ

383

نصیر آباد میں باپ (پارٹی)  کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کا کہنا ہے کہ نوتال مرکزی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے  ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے۔

واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکیں۔