مشکے: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت چھ افراد لاپتہ

208

بلوچستان کے علاقے مشکے سے پاکستانی فوج نے دو بھائیوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت امجد ولد زمیندار دین محمد، علی ولد زمیندار دین محمد، محبوب ولد یار جان، تاج محمد ولد محمد ابراہیم، بلوچ ولد دل مراد اور عبداللہ ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف لوگوں گورجک سے ملشبند تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے فورسز نے عبداللہ ولد عبدالقادر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تاج محمد ولد محمد ابراہیم جبری لاپتہ ہونے والوں کی ضمانت کرنے کیمپ گئے انہیں بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ لاپتہ ہونے محبوب ہے والد یارمحمد کو نامعلوم مسلح افراد 2017 کو پنجگور کے علاقے گچک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، قاتلوں کے بارے میں کہا جاتا ہے ان کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔