مشکے: قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل ایف

298

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دو حملوں میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل شام ساڑھے چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اوگار مشکے میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ دشمن فوج کے اہلکاروں کو سبھلنے کا موقع نہیں ملا اور یہ حملہ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہا اور حملے میں شکست خوردہ دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قابض دشمن کے اسی چوکی پر دوبارہ ساڑھے ایک بجے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کو مزید بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔