مستونگ: معدنیات لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

354

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ آج 24 مئی کو دن کے چار بجے سرمچاروں نے کڈکوچہ کے درمیان ژلی میں معدنیات لےجانے والے چھ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر بسٹ کیئے ہیں۔ مذکورہ گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان سے وسائل لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوجی و سرکاری کمپنیوں کے ہمراہ استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید کہا ہے کہ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہیں۔