مستونگ: سنگ مرمر لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

305

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔

ترجمان نے کہاکہ 25 مئی کی رات 10:40 کو سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے دو ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر بسٹ کیئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے کی اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوج اور دشمن ریاست کے استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

میجر گھرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ دار قبول کرتی ہے اور ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے زمہ دار خود ہونگے، اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہیں۔