مستونگ: دو مقامات پر احتجاجی دھرنا، کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل بند

194

مستونگ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف مقامات میں احتجاجی دھرنا جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قبائلی رہنما میر گل جان شاہوانی کے گھر پر رات گئے پاکستانی فورسز کے چھاپے، گھر میں توڑ پھوڑ اور چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے کیخلاف خواتین کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ جہاں خواتین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کھڈ کوچہ مستونگ کے مقام پر بلاک کردیا۔

سڑک بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-

دوسری جانب موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد کے خلاف ٹرک ڈرائیور بھی اسی شاہراہ پر سراپا احتجاج ہیں، ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بدرنگ کے مقام پر بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔