ماشکیل: ایرانی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

392

مشرقی بلوچستان کے تحصیل ماشکیل میں بچہ رائی بارڈر کے قریب ایرانی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

جاں بحق افراد میں سے تین کا تعلق ماشکیل اور ایک کا تعلق نوشکی سے ہیں ۔

جبکہ ایرانی فورسز ایک زخمی کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے ہیں ، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔

دریں اثنا بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ کل ماشکیل باڈر میں ایرانی فورسز نے بلوچ ڈرائیوروں پر اندھادھند فائرنگ کیا جس سے تین بلوچ ڈرائیور اصغر ساسولی ولد محمد اکبر ساسولی، شکراللہ ولد قادر بخش محمد حسنی، عبدالواسع ولد ملا سلیمان ریکی شہید، جبکہ چھ زخمی اور دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک لاش کو بھی اپنے ساتھ لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ‏باڈر کے اس طرف بلوچ مزدور ڈرائیوروں کو پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل تشدد کا سامنا ہے اور باڈر کی دوسری طرف ایرانی فورسز کی بربریت اور جبر سے ہمارے لوگوں کی زندگیاں اجیران بن گئی ہے۔

‏ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بلوچ قوم یہ وقت آپس میں چپقلش کا نہیں قومی اتحاد و یکجہتی کا ہے، اس وقت ہم ایک خطرناک نسل کشی کا سامنا کررہے ہیں، ماشکیل سے لیکر تربت تک آج ہمارا ہر گھر ماتم کدہ ہے، ہر گھر میں صرف لاشیں پڑی ہیں۔ اگر آج ہم اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں ناکام رہے تو ہماری آنے نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے اور ہمارے دشمن ہماری نسل میں مزید تیزی لائے گے۔ خدارا ان معصوم لاشوں کی خاطر صرف اس بلوچ نسل کشی کے خلاف اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کریں۔