لاپتہ ضیاء اور فدا احمد کے بھائی عطاء الصمد قلندرانی کار حادثے میں جانبحق

228

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے تعلق رکھنے والے عطاء الصمد قلندرانی دبئی میں کار حادثے میں جانبحق ہوگئے۔

عطاء الصمد قلندرانی بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مرحوم عبداللہ قلندرانی کے فرزند تھے۔ ان کے دو بھائی ضیاء اللہ قلندرانی اور فدا احمد قلندرانی پچھلے 13 سال سے جبری لاپتہ ہیں۔

فدا احمد کو 2011 میں توتک آپریشن کے وقت پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا جبکہ ان کے بھائی ضیاء اللہ کو ایک سال بعد جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

ان کے والد حاجی عبداللہ قلندرانی اپنے دو جوان بیٹوں کی طویل جبری گمشدگی کی اذیت کو برداشت نہ کرتے ہوئے 2021 میں اس دنیائے فانی سے رخصت کرگئے تھے۔