قلات: پہاڑی سلسلوں میں جیٹ طیاروں کی پروازیں

337

قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں کی نیچی پروازیں، بولان و قلات میں فوجی آپریشن کی تیاریاں

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آج صبح سے تین جیٹ طیارے قلات کے علاقے ناگاہوں و گردنواح میں پرواز کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب سے بولان اور قلات کی پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔

باوثوق ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستان فوج بولان اور قلات کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت کی جارہی ہے۔