فیض آباد ریلوے ٹریک بم حملے کی ذمہ داری ایس آر اے نے قبول کرلی

287

سندھی مسلح آزادی پسند تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میان سندھ فیض آباد (خیرپورمیرس) کے قریب پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک کو بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی کے مطابق مذکورہ بم حملے کے نتیجے میں پانچھ فوٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا ہے اور پنجاب جانے والی تمام ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

سوڈھو سندھی نے کہا ہے کہ پاکستانی ریاست پنجابی فوج اور اپنی نو آبادکاری کے ذریعے سندھ کی زمینوں پر قبضہ کررہی ہے اور سندھیوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا سندھ کے وسائل، دریاہ، ساحل و سمندر اور تمام معدنی پیداوار پر بندوق کے زور پر قبضہ کرکے لوٹ مار کررہی ہے، ایس آر اے پنجابی فوج سمیت تمام غیر آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ سے نکل جائیں.

سوڈھو سندھی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔