علی رضا بروہی کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا

200

جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ یونیورسٹی کے صدر علی رضا بروہی کو پاکستانی فورس خفیہ اداروں نے پیٹارو فوجی چھاونی کے ٹول پلازہ سے اٹھاکر جبری لاپتا کردیا۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ علی رضا بروہی کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو فوراٙٙ آزاد کیا جائے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے علی رضا بروہی، بشیر شر اور یوسف شر سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔