عبدالرؤف بلوچ ایک شہید کے والد اور نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر یاد رکھے جائیں گے۔استاد واحد کمبر بلوچ

191

قوم دوست رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے عبدالرؤف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرؤف زمانہ طالب علمی سے قوم نواز سیاست سے وابستہ ہوئے اور انھوں نے بی ایس او ( عوامی ) کے نظریات و سیاسی لائن کی حمایت کی جس کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے والے موجودہ تحریک آزادی میں بھی مثبت کردار نبھا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا اپنے دیرینہ نظریاتی سیاسی دوست کی وفات پر میں رنجیدہ ہوں اور متوفی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔موجودہ تحریک میں مرحوم عبدالرؤف نے اپنے فرزندوں کی شکل میں حصہ ڈالا ان کے ایک فرزند ’ شہید چاکر عرف جاڑ‘ بلوچ تحریک آزادی کے سرمچار تھے جنھوں نے اپنے والد کی قوم دوستانہ نظریات کی وراثت کا حق ادا کرتے ہوئے جہد آزادی کا راستہ چنا۔

استاد واحد کمبر نے کہا واجہ عبدالرؤف بلوچ ایک شہید کے والد اور اپنی سیاسی نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر یاد رکھے جائیں گے۔