صحبت پور: گھر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

128

صحبت پور میں گھر میں دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں ولی محمد ہیتوانی بگٹی نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ہلاک شخص کی چار پائی کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تاہم پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔