سوراب: بیٹے کو دیور کے چنگل سے چھڑایا جائے۔ بیوہ خاتون کی پریس کانفرنس

111

سوراب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے کہا ہے کہ میرے کم سن بیٹے کو دیور کے چنگل سے چھڑایا جائے، نوراحمد نامی شخص میرے یتیم بچوں کی ملکیت کو ہتھیانے کے لئے میرے کمسن بیٹے کو زبردستی اٹھاکر غائب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس دن سے زائد عرصہ گزر گیا، بیٹے کو واپس نہیں کررہا، بچے کی بازیابی کے لیے جانے والے معززین کے میڑھ کو مایوس بھیج دیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کی جان اور اس کی سلامتی کے لیے پریشان اور اس کی واپسی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھارہی ہوں۔ میں ایک لاچار اور بے سہارا عورت ہوں، میری پانچ یتیم بچیوں اور ان کی ملکیت کو بھی مذکورہ شخص سے خطرہ ہے۔

انہوں نے حکام بالا و وزیر اعلی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میرے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کرکے مجھے انصاف فراہم کریں۔