بلوچستان کے ضلع سبی میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستان فوج کے ایک پوسٹ اور پیدل اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے کرمووڈھ میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستان فوج کے کیمپ پر مختلف ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
دریں اثناء مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور فورسز اہلکاروں پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ کیمپ کو ایک روز قبل بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر اپنے زخمی یا ہلاک اہلکاروں کو لیجانے کیلئے پہنچی تھی۔
خیال رہے بدھ کی شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مذکورہ کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ سنائپر حملے کے بعد سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔