زامران میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

332

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 26 مئی کی شب زامران کے علاقے نوانو میں مین کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ نشان بنایا، حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے آرچنان کے مقام پر دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔