زامران میں جاسوس کیمرے ، مواصلاتی سسٹم فائرنگ سے تباہ

296
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے علاقے زامران پگنزان میں فورسز کی نصب کیمرے، مواصلاتی سسٹم اور ان سے منسلک برقی آلات کو نامعلوم افراد نے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پگنزان کے علاقے میں مذکورہ کیمرے نصب تھے جو خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔